Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دوحہ:وزیراعظم نواز شریف نے دوحہ میں قطری ہم منصب شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی ،جس میں توانائی، باہمی تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔وزیراعظم نواز شریف قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ ایئرپورٹ پہنچے، دیوان امیری پہنچنے پر ان کا استقبال قطر کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی نے کیا،اس موقع پر وزیراعظم کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کا ترانہ بھی بجایا گیا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی طارق فاطمی اورایئرچیف مارشل سہیل امان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ اس موقع پروزیراعظم نواز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی ،جس میں توانائی، باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،دورے کے موقع پردونوں ملکوں کے درمیان ایل این جی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔
دوحہ:وزیراعظم نواز شریف نے دوحہ میں قطری ہم منصب شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی ،جس میں توانائی، باہمی تجارت اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نواز شریف قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ ایئرپورٹ پہنچے، دیوان امیری پہنچنے پر ان کا استقبال قطر کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی نے کیا،اس موقع پر وزیراعظم کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کا ترانہ بھی بجایا گیا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی طارق فاطمی اورایئرچیف مارشل سہیل امان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
اس موقع پروزیراعظم نواز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی ،جس میں توانائی، باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،دورے کے موقع پردونوں ملکوں کے درمیان ایل این جی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔