Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے،غذر میں لوگ آگ کے سامنے بیٹھ کر سردی کا مقابلہ کررہے ہیں،محکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔ملک بھر کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،پہاڑوں پر برف ہی برف نظر آرہی ہے،غذر میں سردی انتہا کو پہنچ گئی ہے،چشموں سے ٹھنڈا پانی بہہ رہا ہے، لوگ سردی کا مقابلہ آگ کے آگے بیٹھ کررہے ہیں،موسم کا فائد اٹھاتے ہوئے منافع خوروں نے لکڑی مہنگی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، پنجاب کے کچھ علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی،اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی سات ریکارڈ کرایا گیا،کراچی میں درجہ نو تک رہے گا اور سردی شدت مزید بڑھے گی۔
اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے،غذر میں لوگ آگ کے سامنے بیٹھ کر سردی کا مقابلہ کررہے ہیں،محکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔
ملک بھر کے بیشتر علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں،پہاڑوں پر برف ہی برف نظر آرہی ہے،غذر میں سردی انتہا کو پہنچ گئی ہے،چشموں سے ٹھنڈا پانی بہہ رہا ہے، لوگ سردی کا مقابلہ آگ کے آگے بیٹھ کررہے ہیں،موسم کا فائد اٹھاتے ہوئے منافع خوروں نے لکڑی مہنگی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار روز کے دوران شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی، پنجاب کے کچھ علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی،اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی سات ریکارڈ کرایا گیا،کراچی میں درجہ نو تک رہے گا اور سردی شدت مزید بڑھے گی۔