شائع 10 فروری 2016 02:22pm

ادیب انتظار حسین کو خراج عقیدت کیلئے کانفرنس

اسلام آباد:معروف ناول نگار،افسانہ نگاراورادیب انتظارحسین کی یاد میں اسلام آباد میں خوبصورت تقریب منعقد کی گئی،مصنفین اوردانشوروں نے ادب کیلئے انکی گراں قدرخدمات کوسراہا۔

مشہورفکشن رائٹراورادیب انتظارحسین کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ادبی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی،عطا الحق قاسمی،کشورناہید سمیت دیگرمصنفین اوردانشوروں نے شرکت کی،شرکاءنے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انتظارحسین کی ادبی خدمات کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،اردوادب کیلئے انکی گراں قدرخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

عطاءالحق قاسمی نے انکی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افسانہ نگاری میں وہ اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ عرفان صدیقی نے حکومت کی طرف سے انتظارحسین ایوارڈ متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا،مقررین نے کہا کہ ان جیسی شخصیت کےچلے جانے سے ادب کی دنیا میں پیدا ہونے والا خلا صدیوں پ±رنہیں ہوگا،مگرانکی ادبی خدمات تاقیامت یاد رکھی جائیں گی۔

Read Comments