Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی داخلی اورعلاقائی سلامتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بیرونی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان میں دہشتگردی کرتی ہیں۔ پاکستان سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہرایا ہے اور کہا کہ ملک سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا اور دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں ملک کی داخلی اورعلاقائی سلامتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں افغانستان میں مفاہمتی عمل اور اقتصادی راہداری کی سیکورٹی پربھی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایک بار پھر آرمی چیف نے اس عزم کا اعیادہ کیا کہ پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان میں دہشتگردی کرتی ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ اندرون ملک بھی ان کے ہمدرد موجود ہیں۔پاکستان میں ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی داخلی اورعلاقائی سلامتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بیرونی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان میں دہشتگردی کرتی ہیں۔ پاکستان سے ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔
جنرل راحیل شریف نے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہرایا ہے اور کہا کہ ملک سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا اور دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں ملک کی داخلی اورعلاقائی سلامتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں افغانستان میں مفاہمتی عمل اور اقتصادی راہداری کی سیکورٹی پربھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایک بار پھر آرمی چیف نے اس عزم کا اعیادہ کیا کہ پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان میں دہشتگردی کرتی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ اندرون ملک بھی ان کے ہمدرد موجود ہیں۔پاکستان میں ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔