پشاوراور گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ
پشاور میں کچھ روز کے وقفے کے بعد ابرکرم برس پڑا جس کی وجہ سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔آج پارا چنار میں درجہ حرارت منفی چار، مالم جبہ ، سیدو شریف ، بالاکوٹ اور پشاور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Read Comments