مذاکرات میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھی،طارق فاطمی

شائع 13 دسمبر 2015 05:24pm

اسلا م آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ موجودہ جامع مذاکرات میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھی گئی،پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق حکومت پاکستان کسی سے درخواست نہیں کر سکتی۔

طارق فاطمی نے آج نیوز کے پروگرام روبرو کے میزبان شوکت پراچہ کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن وایمان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے،زمین حقائق تبدیل ہو چکے ہیں، مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پیرس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات تقریبا دو منٹ ہوئی، نریندر مودی اس کمرے میں آئے جہاں نواز شریف موجود تھے،بھارتی وزیراعظم نے نواز شریف کو کہا کہ رابطہ رک گیا، کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، جس پر نواز شریف نے کہا کہ وہ دہلی اسی لیے ہی گئے کہ بات چیت کا سلسلہ جاری رہ سکے، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے بات چیت کے خواہاں ہیں، طارق فاطمی نے بتایا کہ مودی نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ملاقات ہونی چاہئے،ان کا کہنا تھا کہ موجودہ جامع مذاکرات میں کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھی گئی۔

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق حکومت پاکستان کسی سے درخواست نہیں کر سکتی، دونوں بورڈز کے درمیان معاہدہ ہوا اور بات چیت بھی ہوئی، جب دونوں ممالک کے تعلقات بہتر اور دوستانہ ہو جائیں گے تو سب کچھ نارمل ہو جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ممبئی حملہ سے متعلق پاکستان کا ریکارڈ کلیئر ہے تو پھر ہمیں کھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، بھارت سے ممبئی حملہ کے حوالے سے شواہد مانگے ہیں۔

Read Comments