پنجگور : مہمان خانے میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

شائع 11 فروری 2016 04:52am

پنجگور : سٹی ایریا میں قبائلی رہنما حاجی اسماعیل کے مہمان خانے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

پنجگور کے علاقے سٹی ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما حاجی اسماعیل کے مہمان خانے میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔جس کے نتیجے میں حاجی اسماعیل سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس اور لیویز نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے حاجی اسماعیل، شعیب محمد، غلام جان، نذر محمد ، مومن خان ، اور محمد اسماعمیل کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیں۔

Read Comments