سیکرٹری دفاع دورے پر امریکہ روانہ

شائع 13 دسمبر 2015 05:40pm

اسلام آباد: سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک ایک ہفتے کے دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ،پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس میں شرکت کریںگے ۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری دفاع محمد عالم خٹک پاک امریکہ دفاعی مشاورتی گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے،دفاعی مشاورتی گروپ کا اجلاس 16،17 دسمبر کو واشنگٹن میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں دفاعی، سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون میں اضافے پرغور ہوگا،دوسری جانب پاکستان کوجدید ترین دفاعی آلات کی فراہمی، دفاعی تربیتی امور زیر غور ہوں گے،جبکہ خطے میں داعش کے بڑھتے خطرے اور افغانستان کی صورتحال پر مشترکہ حکمت عملی اہم نکات ہونگے۔

یہی نہیں اس موقع پر جوہری عدم پھیلاو¿ اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاریوں کی روک تھام پربھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی ۔

Read Comments