Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام پیغام اسلام کانفرنس نے داعش کو خارجی گروہ قرار دیدیاہے۔ کانفرنس میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔آئین پاکستان سے متصادم تمام کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی۔ جس میں مفتی اعظم فلسطین محمد احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سلام کو دنیا میں سلامتی اور امن کا مذہب سمجھا جاتا تھا۔ مسلمان امن کے سفیر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ آج ہم عبادت گاہوں پرمحافظ کھڑے کرتے ہیں۔ سب کو شر کیخلاف علم بلند کرنا چاہئیے۔علامہ طاہر اشرفی نے اعلامیہ پڑھتے ہوئے بتایا کہ ا±متِ مسلمہ کو نظریاتی اور فکری اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔ اعلامیہ میں داعش کو خارجی گروہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام امن سلامتی اور محبت کا دین ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئین پاکستان سے متصادم تمام کوشسوں کو ناکام بنا دیا جایے گا۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک و قومی کی سلامتی۔ پاک فوج کی کامیابی اور امت مسلمہ کی بھلائی کےلئے دعا بھی کی گئی۔
پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام پیغام اسلام کانفرنس نے داعش کو خارجی گروہ قرار دیدیاہے۔ کانفرنس میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔آئین پاکستان سے متصادم تمام کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔
پاکستان علماءکونسل کے زیر اہتمام پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی۔ جس میں مفتی اعظم فلسطین محمد احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب میں سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سلام کو دنیا میں سلامتی اور امن کا مذہب سمجھا جاتا تھا۔ مسلمان امن کے سفیر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ آج ہم عبادت گاہوں پرمحافظ کھڑے کرتے ہیں۔ سب کو شر کیخلاف علم بلند کرنا چاہئیے۔
علامہ طاہر اشرفی نے اعلامیہ پڑھتے ہوئے بتایا کہ ا±متِ مسلمہ کو نظریاتی اور فکری اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔ اعلامیہ میں داعش کو خارجی گروہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
اسلام امن سلامتی اور محبت کا دین ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئین پاکستان سے متصادم تمام کوشسوں کو ناکام بنا دیا جایے گا۔ کانفرنس کے اختتام پر ملک و قومی کی سلامتی۔ پاک فوج کی کامیابی اور امت مسلمہ کی بھلائی کےلئے دعا بھی کی گئی۔