کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 ملزمان ہلاک

اپ ڈیٹ 11 فروری 2016 07:05am

کراچی :کورنگی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حب پولیس نے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں گودام کا مالک اور ایک منشی شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزم ذوالفقارنے گڈانی سے چوری ہونے والا اسکریپ سے بھرا ٹرک خریدا تھا۔

پولیس نے ٹرک کو سپرہائی سے برآمد کرلیا۔ ادھرشیریں جناج کالونی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان اسٹریٹ کرائم میں پولیس کو ملوث ہیں۔

Read Comments