شائع 11 فروری 2016 06:23am

فاطمہ ثریا بجیا کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

کراچی: معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا چھیاسی برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔
یہ کون لوگ تیرے بزم سے نکالے گئے
جہاں گئے اسی سمت میں اجالے گئے۔

معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگارفاطمہ ثریا بجیا اب ہم نہ رہیں،طویل علالت کے بعد بجیا کراچی میں چھیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ فاطمہ ثریا بجیا سانس کے مرض میں مبتلا تھیں۔ان کی انتقال کی خبر نے ہر شخص کو آبدیدہ کردیا۔

بہن کی جدائی میں چھوٹے بھائی انور مقصود رو پڑے،جنہیں ماں کی طرح پالا ہو اور ہر تکلیف برداشت کی ہو،بھلا اس کی آنکھوں میں آنسو کیونکر نہ آئیں۔

فنکاروں کی ساتھ سیاسی شخصیات نے بھی ان کا غم محسوس کیا،فاروق ستار نے کہا کہ جو خلا ان کے بعد پیدا ہوا ہے اسے نہیں بھرا جاسکتا۔ ان کے مداحوں کو ان کی کمی ہمیشہ یاد رہے گی۔

فاطمہ ثریا بجیا محمد علی سوسائٹی میں اپنی بہن اور بھتیجی کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں،بجیا کی نماز جنازہ اور تدفین گذری قبرستان ڈیفنس فیز 4 میں بعد نماز ظہر ہوگی۔

Read Comments