ممبئی:سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ منٹوں میں سب کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں اور اگر کسی مشہور شخصیت کے ساتھ آپ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کردیں تو آپ کی شہرت کو چار چاند لگ جاتے ہیں ۔
بالکل یہ ہی ہوا بھارت کی معروف اداکارہ ملکہ شراوت کے ساتھ جب انہوں نے اپنی اور امریکا کے صدر باراک اوباما کی سیلفی سوشل میڈیا پرشئیر کی تو ان کی دھوم مچ گئی۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ ان دنوں امریکا میں موجود ہیں ،جہاں انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ ایک سیلفی بھی لی،تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ملکہ نے تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کیا اور لکھا کہ وہ باراک اوباما سے دوبارہ ملاقات کر کے بہت خوش ہیں۔