شائع 08 اگست 2018 06:38pm

ایشوریا رائے نے سلمان خان کے متعلق کیا حیران کن انکشاف

ایشوریا رائے بچن بولی وڈ کا ایسا ستارہ ہیں جو پردے پر کم کم نظر آنے کے باوجود اپنی آب و تاب سے چمکتا ہے۔

دودہائیوں پر محیط کیریئر میں اداکارہ نے صرف بولی وڈ میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

حال ہی میں ایشوریانے سال 2000میں ریلیز ہونے والی فلم جوش کے متعلق اہم انکشاف کیا۔

اپنی فلم فنے خان کی پروموشن  میں ایشوریا کا کہنا تھا کہ فلم جوش میں ان کے بھائی میکس کا کردار اداکرنے کیلئے پہلی ترجیح شاہ رخ نہیں بلکہ سلمان خان تھے۔

بولی وڈ کی 44سالہ اداکارہ  نے بتایا کہ فلم کے ہدایتکار منصور خان فلم سلمان اور عامر خان کے ساتھ بنانا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا میراخیال ہے ایک وقت میں عامر اور سلمان کاسٹ کا حصہ تھے اور بالآخر شاہ رخ  اور عامر کے کردار کیلئے چندرچور کا انتخاب کیا گیا۔ لہٰذا کاسٹ مختلف وقتوں میں تبدیل ہوتی رہی  لیکن شرلی، شرلی ہی رہی۔ اس لیے میں منصور کو ہاں کہہ دیا۔

واضح رہے ایشوریا  اور سلمان خان کے درمیان دوسال1999سے2000تک تعلقات تھے جو ہم دل دےچکے صنم سے شروع ہوئے۔

اس دوران وہ خان فیملی کے بہت قریب ہوگئیں اور ان کی تقریباً ہر ہی تقاریب میں نظر آنے لگیں۔

تاہم دونوں کے درمیان متعدد وجوہات کی بنا پر 2001میں علیحدگی ہوگئی۔ دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہونے کے بعد ایشوریا نے سلمان کے متعلق بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

اپریل 2007میں ایشوریا رائے بچن نے ابھیشیک بچن سے شادی کی اور ان کی ایک چھ برس کی بیٹی ہے۔

Zee News بشکریہ

Read Comments