شائع 11 فروری 2016 07:31am

سونم کپورکی نئی فلم پرلگ گئی پابندی

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار انیل کپور کی بیٹی معروف اداکارہ سونم کپور کی آنے والی فلم نیرجا کی پاکستان میں نمائش پر پابندی لگادی گئی ہے،وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ فلم میں پاکستان کے غلط امیج کو اجاگر کیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سونم کپور کی فلم نیرجا پاکستان میں ریلیز نہیں ہوسکے گی کیونکہ فلم میں پاکستان کی غلط تصویر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

فلم کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے جو ایک ائیر ہوسٹس کے گرد گھومتی ہے ، کہانی کے مطابق انیس سو چھیاسی میں ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کوکچھ شر پسند عناصر اس وقت ہائی جیک کرلیتے ہیں جب فلائٹ کچھ دیر کے لئے کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کرتی ہے۔

نیرجا یعنی سونم اسی فلائٹ میں ائیر ہوسٹس کا کردار نبھا رہی ہے جو مسافروں کو بچانے کی خاطر اپنی جان دے دیتی ہے۔

فلم پاکستان میں رواں ماہ انیس فروری کو ریلیز کی جانی تھی لیکن فلم میں موجود مسلمانوں کےخلاف غلط مواد کے باعث اسے پاکستان میں ریلیز نہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Read Comments