پنجاب یونیورسٹی کےپروفیسرز کا گورنرکوخط

اپ ڈیٹ 11 فروری 2016 08:07am

لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کے خلاف پروفیسرز نے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا ،پروفیسرز نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ وائس چانسلر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سنڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔

زرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے سینئر پروفیسرز کی قائم کردہ سنڈیکیٹ کمیٹی نے قائم مقام وائس چانسلر مجاہد کامران کے خلاف گورنر پنجا ب رفیق رجوانہ کو خط لکھ دیا ہے ،سنڈیکیٹ کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر شمیلہ گل اور پروفیسر سمیع نے خط تحریر کیا ہے خط میں مووٴقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سنڈیکیٹ کمیٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گورنر پنجاب ایکشن لیتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر سے اختیارات واپس لیں۔

Read Comments