ایسا روٹین جو بڑھائے آپ کا پروٹین
اکثر لوگ بلکہ دنیا کے ہر انسان صبح اٹھتے ہوئے سستی ہوتی ہے اور یہی سستی سارا دن ان لوگوں پر سوار رہتی ہے۔جس کے باعث ان کا کسی بھی کام میں دل نہیں لگتا اور دن بھر میں ہونے والے تمام کام وہ انتہائی بے دلی سے انجام دیتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو چند ایسی ٹپس بتائیں گے ، جن ذریعے آپ با آسانی صبح کی سستی کو دور بھگا سکتے ہیں اور اپنا سارا دن ہش شاش اور بش شاش گزار سکتے ہیں۔ وہ ٹپس کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔۔ ٭اپنے جسم کو اسٹرچ کریں ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کا جسم سونے سے جم جاتا ہے لہذا صبح اٹھنے کے بعد آپ اپنے جسم کو اسٹرچ کرنے کی چند ورزش کیا کریں۔ اس سے آپ کے جسم کے بند ٹیشوز کھل جائیں گے اور خون کا دورانیہ بھی بہتر ہوجائے گا۔ ٭وقت پر اٹھیں جب بھی آپ کا الارم بجے تو فوراً اٹھ کھڑے ہوں۔الارم کو اسنوز پر لگا کے مزید نیند کے چکر میں آپ اپنے اسکول ، کالج، یونیورسٹی اور دفتر کے لیے لیٹ ہونگے اور لیٹ ہونے کے باعث آپ نہ ناشتہ کر سکیں گے اور نہ ہی ٹھیک طریقے سے تیار ہو سکیں گے۔ لہذا الارم کے بجتے ہی فوراً اٹھ کھڑے ہوں۔ تاکہ آپ اطمینان سے ناشتہ بھی کریں اور آرام سے اخبار بھی پڑھ سکیں۔ ٭ ایک گلاس لیموں پانی صبح صبح اٹھ کے اپنے معد ے کو خوش کرنے کے لیے ایک گلاس لیموں پانی کا ضرور پیئں۔ اس سے جسم میں موجود تمام تیزابیت دور ہو جائے گی اور نظام ہاضمہ بھی بہتر بنے گا۔ ٭ تھوڑی ورزش کریں صبح اٹھنے کے بعد تھوڑی ورزن جسمانی اور ذہنی نشونما کے لیے بہت اہم ہے۔ صبح ورزش کرنا آپ کی جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے ، اس سے آپ کی جلد میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ ٭ مطالعہ کریں جب آپ صبح سو کے اٹھیں تو اخبار یا کسی کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔اس ایک تو آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا ، دوسرا آپ کا ذہن مطالعے سے فریش ہوجائے گا۔ ٭ ناشتہ ضرور کریں