پی آئی اے کے 11 ملازمین نوکری سے فارغ

اپ ڈیٹ 11 فروری 2016 09:46am

اسلام آباد:حکومت نے قومی فضائی کمپنی کے ہڑتالی ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔پی آئی اے کے گیارہ ڈیلی ویجزملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

پی آئی اے کے ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا۔حکومت نے گیارہ ڈیلی ویجزملازمین کونوکری سے فارغ کردیا۔فارغ کئے گئے ملازمین میں ایک ڈرائیور،پرنٹنگ پریس کے پانچ ملازمین اوراسٹورکے پانچ ملازمین شامل ہیں۔

اس سے قبل حکومت اورپی آئی اے مینجمنٹ کی جانب ملازمین کی ہڑتال ختم کروانے کیلئے بارہا دعویٰ کیا گیا تھاکہ ہڑتال میں شریک میں ہونے والے ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Read Comments