آرمی چیف کی 12دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

شائع 11 فروری 2016 11:01am

آرمی چیف نے مزید بارہ دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ یہ تمام مجرم دہشتگردی کی متعدد وارداتوں،گھناؤنے جرائم سمیت بنوں جیل توڑنے کی سازش میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بارہ دہشتگردوں کی موت کی توثیق کردی ہے۔ سزائے موت پانے والے دہشتگرد بنوں جیل ، مسلح افواج ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اورشہریوں پرحملوں سمیت دہشتگردی سے متعلق گھناوٴنے جرائم کے ارتکاب میں ملوث تھے۔ ان مجرموں کیخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے گئے۔

سزائے موت پانے والوں میں محمد عربی ، رفیع اللہ ، قاری آصف محمود ، شوالے ، محمد ذیشان ، ناصرخان، شوکت علی ، امداداللہ، محمد عمر، صابرشاہ ، خاندان اورانورعلی شامل ہیں۔ ان مجرموں میں سے محمد عربی نامی دہشتگرد بنوں جیل توڑنے کی سازش سمیت سیکورٹی اہلکاروں پرحملے میں ملوث تھا۔ محمد عربی کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ رفیع اللہ سپاہ صحابہ کا سرگرم رکن تھا۔ لاہورمیں قتل اورقتل پر اکسانے میں ملوث ہے۔

قاری آصف بھی سپاہ صحابہ کا سرگرم رکن تھا۔ اسے دھماکہ خیز مواد رکھنے،قتل عام سمیت چارالزامات ثابت ہونے پرسزا ہوئی۔ شوالے تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم رکن تھا۔ فوجیوں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے پرحملے میں ملوث تھا۔ اورمجسٹریٹ کے سا منے جرائم کا اعترا ف کیا۔ جس پراسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ محمد ذیشان القاعدہ کا سرگرم رکن تھا۔ یہ بھی فوجیوں پرحملہ کرنے میں ملوث تھا۔مجسٹر یٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ جس پرسزائے موت ہوئی۔

ناصرخان القاعدہ کا سرگرم رکن تھا۔ مسلح افواج پرحملہ کرنے کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا۔ شوکت علی، امداد اللہ،صابرشاہ ،خاندان،انور علی تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم رکن تھے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اورمسلح افواج پرحملے میں فوجیوں کوموت کے گھاٹ اتارنے کا اعتراف کیا۔ جس پرسزائے موت ہوئی ۔محمد عمرتحریک طالبان پاکستان کے سرگرم رکن تھا۔ تعلیمی ادارے کی تباہی اورفوجی جوانوں کو مارنے کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا۔ پانچ الزامات ثابت ہونے پرموت کی سزا ہوئی۔

Read Comments