رینجرز اختیارات پر سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2015 11:47am

کراچی :سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں رینجرز کے اختیارات کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا،رینجرز سے متعلق قرارداد کا مسودہ پیپلزپارٹی کی قیادت کومنظوری کیلئے بھجوادیاگیا۔ذرائع کے مطابق قرارداد میں آرٹیکل ایک سوسینتالیس کے تحت رینجرزکے قیام کی توثیق کی جائے گی۔اختیارات کے استعمال کووزیراعلی سندھ کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے کی ترامیم کی گئیں ہیں۔
اے ٹی اے کے تحت دیئے گئے اختیارات چارنکات سے مشروط کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔اہم شخصیات ،سرکاری دفاتر،افسرن اورفلاحی اداروں کے خلاف اے ٹی اے کے تحت براہ راست کارروائی کا اختیارنہیں ہوگا۔قرارداد میں حکومت سندھ کی چارنکاتی شرائط کو رینجرزکے اختیارات سے متعلق نوٹی فکیشن کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیاجائے گا

Read Comments