Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دوحہ:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ کراچی لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔پی آئی اے کو قطرایئرویز جیسا جدید ادارہ بنائیں گے۔وزیراعظم نے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی سمیت مختلف شعبوں میں ہونے والے سمجھوتے مثالی اور تاریخی ہیں،ایل این جی درآمد سے ملک کے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی، آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ پی آئی اے کو کو قطر ایئر ویز جیسا بہترین ادارہ بنائیں گے۔ نواز شریف نے کراچی لاہور موٹروے کا جلد سنگ بنیاد رکھنے کا بھی اعلان کیا۔نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت تین سو ملین ہے جسے ہزار ملین تک لے کر جائیں گے۔آج پاکستان سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک بن چکا ہے۔
دوحہ:وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ کراچی لاہور موٹروے کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔پی آئی اے کو قطرایئرویز جیسا جدید ادارہ بنائیں گے۔
وزیراعظم نے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی سمیت مختلف شعبوں میں ہونے والے سمجھوتے مثالی اور تاریخی ہیں،ایل این جی درآمد سے ملک کے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔
نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ گئی، آپریشن منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ پی آئی اے کو کو قطر ایئر ویز جیسا بہترین ادارہ بنائیں گے۔ نواز شریف نے کراچی لاہور موٹروے کا جلد سنگ بنیاد رکھنے کا بھی اعلان کیا۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت تین سو ملین ہے جسے ہزار ملین تک لے کر جائیں گے۔آج پاکستان سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک بن چکا ہے۔