Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیر آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اقتدار میں آنے کا مقصد اپنا کاروبار چمکانا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں غریب مزید غریب اور امیر مزید امیر ہوگیا ہے۔وزیرآباد میں جلسے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں امیر لوگوں سے ٹیکس لے کر غریب افراد پرخرچ کیا جاتا ہے مگر وزیراعظم نواز شریف صرف پیسے والوں کو نواز رہے ہیں جس کے باعث غریب مزید غریب اور امیر امیر تر ہو رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اقتدار میں آنے کا مقصد صرف اپنا کاروبار بہتر بنانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کا کاروبار اوپر اور ملکی معیشت نیچے جارہی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر میٹرو پرلگائے گئے دو سو ارب روپے کسانوں پر خرچ ہوتے تو غربت ختم ہو جاتی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈیزل پر بے پناہ ٹیکس لگا دیا ہے،ڈیزل کی قیمت میں بیس روپے تک کمی ہونی چاہیے۔
وزیر آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا اقتدار میں آنے کا مقصد اپنا کاروبار چمکانا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میں غریب مزید غریب اور امیر مزید امیر ہوگیا ہے۔
وزیرآباد میں جلسے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں امیر لوگوں سے ٹیکس لے کر غریب افراد پرخرچ کیا جاتا ہے مگر وزیراعظم نواز شریف صرف پیسے والوں کو نواز رہے ہیں جس کے باعث غریب مزید غریب اور امیر امیر تر ہو رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اقتدار میں آنے کا مقصد صرف اپنا کاروبار بہتر بنانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کا کاروبار اوپر اور ملکی معیشت نیچے جارہی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر میٹرو پرلگائے گئے دو سو ارب روپے کسانوں پر خرچ ہوتے تو غربت ختم ہو جاتی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈیزل پر بے پناہ ٹیکس لگا دیا ہے،ڈیزل کی قیمت میں بیس روپے تک کمی ہونی چاہیے۔