Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:جامعہ کراچی کے شعبے کیمیائی حیاتیاتی علوم کے تحت جدید سہولیات کی حامل کیمیائی لیبارٹری قائم کردی گئی۔ لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح پاکستان میں متعین جرمن سفیرانا لیپل نے کیا۔پاکستان میں جرمن سفیر انا لیپل نے جامعہ کراچی کے شعبے کیمیائی حیاتیاتی لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں انا لیپل کا کہنا تھا کہ جرمن پروفیسر والف گینگ فولٹر نے پاکستان میں سائنس کے شعبے میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔اس لیبارٹری کے زریعے ریسرچ کے شعبے میں بہت مدد ملے گی۔ اس موقع پر کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ کیمیائی حیاتیات کے شعبے میں قائم کی گئی یہ لیبارٹری جدید خطوط پر استوارہے۔تقریب میں جرمن قونصل جنرل، ہائیرایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈآکٹر عطاالرحمان سمیت دیگرماہرین تعلیم شریک ہوئے۔
کراچی:جامعہ کراچی کے شعبے کیمیائی حیاتیاتی علوم کے تحت جدید سہولیات کی حامل کیمیائی لیبارٹری قائم کردی گئی۔ لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح پاکستان میں متعین جرمن سفیرانا لیپل نے کیا۔
پاکستان میں جرمن سفیر انا لیپل نے جامعہ کراچی کے شعبے کیمیائی حیاتیاتی لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب میں انا لیپل کا کہنا تھا کہ جرمن پروفیسر والف گینگ فولٹر نے پاکستان میں سائنس کے شعبے میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔اس لیبارٹری کے زریعے ریسرچ کے شعبے میں بہت مدد ملے گی۔
اس موقع پر کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ کیمیائی حیاتیات کے شعبے میں قائم کی گئی یہ لیبارٹری جدید خطوط پر استوارہے۔
تقریب میں جرمن قونصل جنرل، ہائیرایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈآکٹر عطاالرحمان سمیت دیگرماہرین تعلیم شریک ہوئے۔