لاس اینجلس:ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ فلم ٹرپل نائین میں منفی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
ہالی ووڈ فلم ٹائی ٹینک سے سب کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اب ولن کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ہالی ووڈ فلم ٹرپل نائین میں اداکارہ نے روسی مافیا کے سربراہ کا کردار نبھایا ہے،کیٹ کا کہنا ہے کہ یہ کردار ادا کرنا ان کی خوش قسمتی ہے۔
فلم کی کہانی روسی مافیا اور ایک کرپٹ پولیس اہلکاروں کے گرد گھومتی ہے جس میں روسی مافیا پولیس اہلکاروں کو ان کے راز افشاں نہ کرنے پر بلیک میل کرتی ہے،فلم انیس فروری کو برطانیہ جبکہ چھبیس فروری کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔