بولی وڈ کی نٹ کھٹی اور چلبلی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کو شوبز میں متعارف کرواکر بہت بہادری کا کام کیا ہے۔
بولی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ نے چند روز قبل ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر انہیں دوبارہ کالج پڑھنے کا موقع ملے تو وہ کنگ خان کو اپنا کلاس فیلو بنانا چاہیں گی۔
کاجول ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'ہیلی کاپٹر ایلا' کی تشہیر میں مصروف ہیں اور تشہیر کے دوران انہوں نے یہ خواہش ظاہر کی تھی، اب انہوں نے ایک بار پھر شاہ رخ خان کا ذکر کرتے ہوئے انہیں بہادر قرار دے دیا۔
کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے اپنی بیٹی کو شوبز میں کام کرنے کی اجازت دے کر اور خود متعارف کرواکر بہت بہادری کا کام کیا ہے۔
ایک نشریاتی ادارے کی میزبان کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداکاروں کے بچوں کی زندگی اتنی آسانی نہیں ہوتی جتنی لوگ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلاپ اداکاروں کے بچوں کی زندگیاں بھی مشکل ہوتی ہیں مگر کامیاب اداکاروں کے بچوں کی زندگیاں ناکام شخصیات کے بچوں سے زیادہ مشکل ہوتی ہیں۔