رینجرز اختیارات کی توسیع میں کچھ مسائل ہیں ،گورنر سندھ

شائع 14 دسمبر 2015 05:58am

کراچی:گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کہتے ہیں کہ رینجرز اختیارات کے حوالے سے کچھ مسائل ہیں آرٹیکل ایک سو سینتالیس کے تحت اسمبلی سے توثیق کرانا ہوتی ہے۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ رینجرز کے اختیارات سے متعلق کچھ مسائل ہیں،آرٹیکل ایک سو سینتالیس کے تحت اسمبلی سے توثیق کرانا پڑتا ہے،اس موقع پر حروں کے روحانی پیشوا پیرصبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات میں فوری توسیع کی جائے،اس سے پہلے کہ کوئی آئینی اقدام اٹھایا جائے،کراچی میں پاکستان کسٹم کے تحت ایڈلجی ڈنشا روڈ کی ازسر نو بحالی کی تقریب ہوئی،جس میں گورنر سندھ سمیت پاکستان نیوی کے ایڈمرل عارف اللہ حسینی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

Read Comments