شائع 11 فروری 2016 05:05pm

سائنس فکشن فلم ایکس مین ایپوکلپس مئی میں ریلیز ہوگی

لاس اینجلس:ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ایکس مین ایپوکلپس مئی میں سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

ہالی ووڈ فلم ایکس مین سیریز کی نئی فلم ایکس مین ایپوکلپس کا دوسرا ٹریلر آتے ہی عوام میں مقبول ہوگیا۔فلم دو ہزار چودہ کی ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ کا سیکوئل ہے جس میں ایک شیطانی قوت ہزاروں سال بعد دنیا کو تباہ کرنے کے لیے زندہ ہو جاتی ہے۔

فلم میں ایکس مین کا کردار جیمز میک اوائے نے نبھایا ہے،دیگر اداکاروں میں جینیفر لارنس،مائیکل فیس بینڈر ،آسکر اساک شامل ہیں۔ ایکشن تھرلر فلم مئی میں امریکی سینما گھروں میں سنسنی پھیلائے گی۔

Read Comments