Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمینل پرلگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچالیا۔کیماڑی آئل ٹرمینل پرکھڑے آئل ٹینکرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اورریسکیواداروں کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں۔ فائربریگیڈکی آٹھ گاڑیوں نے مسلسل کوششوں کے بعد آگ پرقابو پالیا۔آتشزدگی کے نتیجے میں تین افراد بے ہوش ہوئے جنہیں موقع پرہی ابتدائی طبی امدادکے بعد فارغ کردیا گیا۔
کراچی:کراچی میں کیماڑی آئل ٹرمینل پرلگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچالیا۔
کیماڑی آئل ٹرمینل پرکھڑے آئل ٹینکرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ اورریسکیواداروں کی گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں۔ فائربریگیڈکی آٹھ گاڑیوں نے مسلسل کوششوں کے بعد آگ پرقابو پالیا۔آتشزدگی کے نتیجے میں تین افراد بے ہوش ہوئے جنہیں موقع پرہی ابتدائی طبی امدادکے بعد فارغ کردیا گیا۔