بولی وڈ کے معروف ریپر اور ڈانسر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ابھیجیت شندے نے ممبئی میں موجود اپنے گھر کے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابھیجیت کی لاش کے پاس سے ایک خط ملا ہے جس میں ڈانسر نے بینک اکاؤنٹس بیٹی کے نام پر منتقل کرنے کو کہا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ریپر اور ڈانسر ابھیجیت گھریلو معاملات کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔ اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد ابھیجیت نے متعدد مرتبہ اپنی بیٹی سے ملنے کی کوشش کی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ابھیجیت کا شمار بولی وڈ کے صف اول کے ڈانسرز اور ریپرز میں ہوتا تھا اور انہوں نے اجے دیوگن، رنبیر کپور اور رنویر سنگھ جیسے کئی معروف اداکاروں کے ساتھ کام کررکھا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس خودکشی کے دل خراش واقعے کے بعد وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔