شائع 28 اگست 2018 09:41am

ہاتھ کی صفائی نے سوشل میڈیا کو پاگل کردیا

انسان کی نگاہیں اکثر ان چیزوں پر آکر رُک جاتی ہیں جنہیں ہمارا دماغ قبول نہیں کر پاتا، اکثر جادوگروں کے ہاتھ میں ایسی مہارت پائی جاتی ہے جسے دیکھ کر ہمارا دماغ سمجھنے سے قاصر رہ جاتا ہے اور وہ چیز بار بار انسانی توجہ کو اپنی جانب مبذول کرتی ہے۔

آج ہم آپ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایسی ہی ایک ویڈیو دکھانے جارہے ہیں جس میں بظاہر تو کوئی راکٹ سائنس نہیں نظر آتی مگر ویڈیو میں موجود خاتون کی ہاتھ صفائی اور کمال مہارت نے اسے دلچسپ بنادیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویڈیو خوب وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو ملاحظہ کریں:

اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگ حیرت کا اظہار کررہے ہیں ساتھ ہی اس جادو کو خود بھی سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

 

Read Comments