شائع 28 اگست 2018 05:34pm

کران جوہر کرانے جارہے ہیں آریان خان اور خوشی کپور کی انٹری

بولی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی فلم دھڑک سے لیجنڈری اداکارہ سری دیوی  کی بیٹی جھانوی کپور نے تو فلمی کیریئر کا آغاز کرلیا ہے لیکن تازہ ترین خبروں کے مطابق  جھانوی کی چھوٹی بہن خوشی بھی جلد ہی بولی وڈ انڈسٹری کا حصہ بننے والی ہیں۔

بھارتی جریدے کے مطابق کرن جوہر، خوشی کپور کے ساتھ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اپنی فلم کیلئے کاسٹ کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق جھانوی کی طرح خوشی کو بھی بولی وڈ میں بھرپور طریقے سے لانچ کیے جانے کی ذمہ داری کرن جوہر نے اپنے ذمہ لےلی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ خوشی کے ساتھ آریان کو فلم میں سائن کیا جائے گاجس کیلئے فلمساز مناسب اسکرپٹ کا انتظار کررہے ہیں۔

تاہم، ابھی تک کسی بھی چیز کا اعلان  آفیشلی نہیں ہوا ہے۔

Zee News بشکریہ

Read Comments