دوران نیندپنڈلیوں کے درد کا شکار ہونے والے افراد کیلئے خاص خبر
پنڈلیوں کا درد ایک عام بیمار ی ہے جو ہر دوسرے انسان کو ہو جاتی ہے، البتہ وجوہات مختلف ہوتی ہیں ، لوگ اسے الگ الگ نام دے کر ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہے ، ڈاکٹر مختلف طٹامن کی کمی کی تصدیق کر کے انہیں ملتی وٹامن گولیاں تھما دیتے ہیں، کسی کی درد کی کوئی خاص وجہ نہیں کبھی تھکاوٹ کی وجہ سے کبھی بی پی کی اتار چڑھاو کی وجہ سے تو کبھی غزائت کی کمی کی وجی سے بھی اس مسئلے سے دوچار ہونا پڑتا ہے، دراصل جب ٹانگوں میں درد ہوتاہے تورگیں کھچ جاتی اور نیلی پڑ جاتی ہیں۔ یہ جلد کی سطح پر ظاہر ہوجاتی ہیں۔ان کا تعلق اندرونی گہری رگوں سے بھی ہوتاہے۔ ۔ جب ٹانگیں صحت مند ہوتی ہیں توان میں لگا ہوا قدرتی والو (Valve) خون کوایک رخ سے توجانے دیتاہے۔ واپس نہیں آنے دیتا، البتہ جب رگوں میں کھچاو پیدا ہوجاتاہے یاوالوکم زور ہوجاتاہے توخون رگوں میں واپس بھی آجاتاہے، جس کی وجہ سے رگیں پھول جاتی اور جلد پرابھرنے لگتی ہیں۔ ایسا عموماََ عمر کی زیادتی، ورزش نہ کرنے، زیادہ دیرتک کھڑے رہنے یامٹاپے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خواتین کا وزن ان دنوں بڑھاجاتاہے، جب وہ حاملہ ہوتی ہیں۔ ان کی ٹانگوں میں ورم ہوجاتاہے اور چال تبدیل ہوجاتی ہے۔ جس کی وجہ سے بھاری پن محسوس ہوتا ہے اور درد کی کیفیت ہوتی ہے۔اس لئے کچھ اہم تدابیر ہیں جن پر عمل کر کے آپ گھر بیٹھے ان مسائل کا شکار ہونے سے محفوط رہ سکتے ہیں۔ زیادہ دیر کھڑے نہ ہوں بلاوجہ دیر تک کھڑے رہنے سے خون رگوں میں جمع ہونے اور دباو بڑھنے لگتاہے۔ دس یاپندرہ منٹ بعد جب بھی موقع ملے، بیٹھ جائیں اور ٹانگوں کواٹھاکر پھیلالیں، تاکہ رگوں میں خون جمع نہ ہو۔ بیری کھائیے جب بیٹھے ہوں توٹانگوں کواٹھالیں حرکت کیجیے دیر تک ساکت نہ بیٹھیے، کوئی کام نہ ہوتوچلنا شروع کردیجیے۔ ٹانگوں میں خون رواں رکھنے کایہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔ رات کے کھانے سے پہلے چہل قدمی ضرور کیجیے۔ ایک ایک کرکے اپنی ٹانگوں پر زور بھی ڈالیں۔ تھوڑی دیر ٹھیرکرٹانگوں کااٹھانے کی ہلکی پھلکی ورزش بھی کیجیے۔ تنگ کپڑے نہ پہنیں وزن گھٹائیں اسکاٹ لینڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جب کسی فرد کاوزن بڑھ جاتاہے تواس کی ٹانگوں کی رگیں 58فیصد زیادہ پھول جاتی ہیں۔ اس سے بچنے کے لیے کھانازیادہ نہ کھائیں اور خوب ورزش کریں۔ اس طرح سے آپ کے جسمانی عوارض ختم ہوجائیں گے۔ اونچی ایڑیوں والے جوتے نہ پہنیں اونچی ایڑیوں والے سینڈل یاجوتے پہننے سے ٹانگوں پرایسا اثر نہیں پڑتاکہ رگیں پھول جائیں اور ان میں سوجن پیداہو جائے، لیکن اتناضرور ہوتاہے کہ شریانیں متاثر ہوتی ہیں اور دل کوواپس خون نہیں پھینک پاتیں۔ چنانچہ ہمیں بغیر اونچی ایڑیوں کے سینڈل اور جوتے پہننے چاہییں، تاکہ ہماری ٹانگوں میں خون کی روانی بہتر رہے۔ موزے پہنیں خاص قسم کے موزے جو” کمیریشن اسٹاکنگ“ کہلاتے ہیں، ان کے پہننے سے ٹانگوں میں خون کی روانی بہتر ہوجاتی ہے اورٹانگوں میں درد نہیں ہوتا۔ گوٹوکولا کھائیے شاہ بلوط کے بیج کھائیں