شائع 30 اگست 2018 06:32am

ماہرہ خان نے مردوں سے معذرت کرلی

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ماہرہ خان کو اس وقت شوبز انڈسٹری کی سب سے بڑی اداکارہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ انہیں اپنے کام کی وجہ سے عوام الناس میں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دن بدن ان کے مدحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

گزشتہ روز ماہرہ خان کراچی ایئرپورٹ پر پہنچیں تو لوگ انہیں دیکھ کر ان کے گرد جمع ہوگئے اور سیلفیز کا مطالبہ کرنے لگے۔ تاہم انہوں نے مردوں کے ساتھ سیلفی بنوانے سے انکار کردیا جبکہ خواتین اور بچے ان کے ہمراہ سیلفیاں بنواتے رہے۔

اطلاعات کے مطابق ماہرہ ایک ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز پی کے 306 کے کے ذریعے کراچی سے لاہور آرہی تھیں۔

ماہرہ نے مردوں کے ساتھ سیلفی بنوانے سے انکار کیوں کیا اس کی وجہ تو معلوم نہیں تاہم ایک اور بات جو قابل ذکر رہی وہ یہ تھی کہ جب ماہرہ ایئر پورٹ پر موجود تھیں تو اسی دوران اذان شروع ہوگئی جس پر ماہرہ نے احتراماً سر پر دوپٹہ اوڑھ لیا۔

ماہرہ نے اس عمل کو دیکھ کر وہاں موجود ان کے مداح خاصے حیران ہوئے اور انہیں حیرت سے دیکھنے لگے۔

Read Comments