Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں نامعلوم افراد کے تھانے، کالج اور اسکول پر دستی بم حملے، ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگیا، ایس پی گلشن کے مطابق دھماکے سے ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا۔پہلا حملہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع مبینہ ٹاون تھانے پر کیا گیا، بم تھانے کے مرکزی گیٹ پر گرا، دھماکے سے گیٹ اور دیوار کو نقصان پہنچا اور تھانے کے اندر کھڑی گاڑی شیشے ٹوٹ گئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کو معمولی نوعیت کے زخم آئے، جسے طبی امداد کے لئے قریب ہی واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کا کہنا تھا کہ بم دیسی ساختہ تھا ، گیٹ پر تعینات اہلکار معمولی زخمی ،کچھ دیگر بعد نامعلوم افراد نے فیڈر بی ایریا میں واقع اپوا کالج پر بھی دستی بم پھنکا، جس سے کالج کی دیوار کو نقصان پہنچا، ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق دستی بم کریم آباد پل سے نیچے پھنکا گیا، تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تیسرا حملہ اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسکول کے قریب کیا گیا۔ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، تفتیش جاری ہے۔
کراچی:کراچی میں نامعلوم افراد کے تھانے، کالج اور اسکول پر دستی بم حملے، ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگیا، ایس پی گلشن کے مطابق دھماکے سے ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا۔
پہلا حملہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع مبینہ ٹاون تھانے پر کیا گیا، بم تھانے کے مرکزی گیٹ پر گرا، دھماکے سے گیٹ اور دیوار کو نقصان پہنچا اور تھانے کے اندر کھڑی گاڑی شیشے ٹوٹ گئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کو معمولی نوعیت کے زخم آئے، جسے طبی امداد کے لئے قریب ہی واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد کا کہنا تھا کہ بم دیسی ساختہ تھا ، گیٹ پر تعینات اہلکار معمولی زخمی ،کچھ دیگر بعد نامعلوم افراد نے فیڈر بی ایریا میں واقع اپوا کالج پر بھی دستی بم پھنکا، جس سے کالج کی دیوار کو نقصان پہنچا، ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق دستی بم کریم آباد پل سے نیچے پھنکا گیا، تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تیسرا حملہ اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم کے قریب واقع نجی اسکول کے قریب کیا گیا۔ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، تفتیش جاری ہے۔