اپ ڈیٹ 30 اگست 2018 11:50am

آر کے اسٹوڈیو کیوں فروخت کیا جارہا ہے؟ انوکھا انکشاف

بولی وڈ اداکار رندھیر کپور نے آر کے اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کے فیصلے کی اہم وجہ بتادی، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ چمبھور میں بھاری ٹریفک کے باعث کوئی بھی اداکار یہاں عکسبندی کے لئے نہیں آتا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی ماضی کے اداکارر رندھیر کپور نے کہا ہے کہ کپور فیملی نے آر کے اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کا فیصلہ بہت ہی بھاری دل سے کیا ہے۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ اس اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کے پیچھے اور کوئی عوامل نہیں ہیں بلکہ چمبھور میں بھاری ٹریفک کے باعث اداکاروں کا عکسبندی کے لئے یہاں نہ آنا ہی اس کی اصل وجہ ہے۔

رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس کو فروخت کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، اس فیصلے سے پیسے سے زیادہ ہمارے جذبات کو نقصان پہنچا ہے۔

Read Comments