حضرت عثمان غنی رحمتہ علیہ کی جنت البقیع میں قبر مبارک
خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اعلیٰ سیرت و کردار کیساتھ ساتھ اپنی سخاوت میں بے مثال تھے۔
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیکر شرم و حیا،دین اسلام کے تیسرے خلیفہ،داماد رسول اور جامع قرآن تھے، وہ اعلیٰ سیرت و کردار کیساتھ ساتھ اپنی سخاوت میں مشہور تھے، تقوی، شرم وحیا کی صفت میں بے مثال تھے۔
سخاوت کی وجہ سے وہ غنی کے لقب سے مشہور ہوئے،محبت رسول ،فروغ اسلام اوراستحکام دین کیلئے اپنی دولت کو بے دریغ نچھاورکیا۔
دورخلافت میں مدینے کو مثالی ریاست بنایا۔مسجد نبوی کی توسیع اور قرآن پاک کو یکجا فرمایا۔شہر مدینہ میں بئررومہ کے نام سے میٹھے پانی کاایک کنواں خرید کر مسلمانوں کیلئے وقف کیا۔
سرور کونین کی دو شہزادیاں حضرت رقیہ رضی اللہ تعالی عنہا اور حضرت ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ کے نکاح میں آئیں،جس کے بعد آپ کا لقب ذوالنورین ہوگیا، پینتیس ہجری اٹھارہ ذو الحجہ کو قرآن پاک کی تلاوت کے دوران آپ نے جام شہادت نوش کیا۔