روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، آسکر انعام یافتہ ادارکارہ کیٹ بلنچٹ بھی دکھی ہوگئیں۔
وہ کہتی ہیں اپنے بچوں کی آنکھوں میں روہنگیا بچوں کی صورتیں نظر آتی ہیں، ملاقات کا تجربہ کبھی نہیں بھول پائیں گی، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے چیف زید رعدالحسن نے کہا کہ آنگ سان سوچی کو مستفعی ہوجانا چاہئے تھا۔
وہ کہتی ہیں روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کے فوج کے مظالم کی داستان سنی ہے۔ اپنے بچوں کی آنکھوں میں روہنگیا بچوں کی صورتیں نظر آتی ہیں۔
اقوام متحدہ میں خیرسگالی سفیرکا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کا تجربہ کبھی نہیں بھول سکتی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے چیف زید رعدالحسن کا کہنا تھا کہ آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پرتشدد مہم چلانے پر مستعفی ہو جانا چاہیےتھا۔