تھر:غذائی قلت سےآج بھی2 بچےدم توڑگئے

شائع 12 فروری 2016 08:11am

تھرپارکر: سندھ اسمبلی میں تو بھرپور ناشتہ کیا گیا تاہم تھرمیں غذائی قلت سے آج بھی دو بچے جان سے گئے،رواں سال ہلاکتوں کی تعداد ایک سو بتیس ہوگئی ۔

وبائی امراض اور غذائی قلت سے اسلام کوٹ کے اسپتال میں مزید دو بچوں نے دم توڑا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ضلع میں وبائی امراض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ضلع بھر کے اسپتالوں میں تین سو بیس افراد زیر علاج ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے طبی سہولتوں کے فقدان کے باعث مریضویں کے علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ چھ افراد کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے ۔

Read Comments