شائع 03 ستمبر 2018 06:44am

کپل شرما چھوٹی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار

بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما کافی عرصے سے چھوٹی اسکرین سے غائب ہیں۔

چند ماہ قبل پیش آنے والے تنازعے اور ان کے آخری شو 'فیملی ٹائم ود کپل شرما' کی ناکامی کے بعد وہ چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔

تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ بھارتی کامیڈین ٹیلی ویژن اسکرین پر نئے شو کے ساتھ واپسی کیلئے تیار ہیں۔

کچھ روز قبل انہیں ممبئی ایئر پورٹ پر دیکھا گیا تھا جس کے بعد ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ان کے ایک فین کلب نے ان کی تصویر جس میں وہ اپنے پالتو کتے چیکو کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں، ٹوئٹر پر شیئرکی۔

کپل کو اپنے صحت کے مسائل کے سبب چھوٹی اسکرین سے بریک لینا پڑا تھا۔ اب وہ پہلے سے زیادہ وزنی دِکھائی دے رہے ہیں۔

ممبئی واپسی کے بعد انہوں نے اپنے  طرزِ زندگی کی تبدیلی کے متعلق ٹوئٹ بھی کیا اور بتابھی۔

کپل کی جاری ہونے والی حالیہ تصویر میں انہیں ساحل پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ کامیڈین اپنی ساخت میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کررہےہیں۔

Kapil Sharma seen running on a beach #kapilsharma #kapilsharmafans #kapilsharmashow #comedian #bollywoodactor #bollywoodsongs #bollywooddance #boll #instagram #filmy #bollywoodactor #actor #actress #song #musically #musical #screenprinting #boxofficestats #movienight #hollywood #movies #movieday #film #bollywoodactors #movies #bollybilly

A post shared by @ thebollybilly on

رواں برس کی ابتداء میں کپل نے فیملی ٹائم ود کپل شرما کے ساتھ ٹیلی ویژن پر واپسی کی تھی۔ تاہم، وہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکا اور آف ایئر کردیا گیا۔

شلپا شندے، سُگھندا مشرا، کرشنا ابھیشک، بھارتی سنگھ، سنیل گروور، کِکو شردھا، علی اصغر سمیت کئی ٹیلی ویژن سلیبریٹیز کے کپل شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور ان کی صحت کے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔

Zee News بشکریہ

Read Comments