شائع 03 ستمبر 2018 01:08pm

شوبز خواتین کا موٹاپے سے چھٹکارے کیلئے آئس کا نشہ کرنے کا انکشاف

شوبز ایک ایسی دنیا ہے جس کی چھوٹی سے چھوٹی خبر بھی میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہے اور اس وابستہ خواتین تو ہمیشہ ہی خبروں میں اِن رہتی ہیں۔ تاہم حال ہی میں ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے شوبز حلقوں میں تہلکہ مچ گیا ہے۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین فنکار اپنے وزن میں فوری کمی کے لئے آئس جیسے خطرناک نشے کا استعمال کرتی ہیں۔ لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں اسٹیج سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والی بعض اداکارائیں اپنا موٹاپا کم کرنے اور خود کو اسمارٹ کرنے کیلئے آئس کا نشہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایک وقت کے نشے کیلئے 3 سے 5 ہزار روپے خرچ کئے جاتے ہیں۔ آئس کا نشہ کرنے والی اداکارائیں تیزی سے کمزوری کا شکار ہوتی ہیں اور اسے وہ اسمارٹ  پن سمجھتی ہی ۔

یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ آئس کا نشہ کرنے والی شوبز خواتین کی تعداد سب سے زیادہ لاہور میں ہے ۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری کے حوالے سے پہلے بھی خبریں آتی رہتی ہیں کہ یہاں خواتین کی بڑی تعداد نشہ کرتی ہے۔

پاکستانی انڈسٹری سمیت بولی وڈ میں بھی اپنا لوہا منوانے والی اداکارہ ماہرہ خان کو اکثر سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا ہے جس کے باعث انہیں تنقید کا بھی سامنا رہا جبکہ اداکارہ صبا قمر اور صدف کنول کی سگریٹ والی تصاویر بھی منظر عام پر آچکی ہیں تاہم آئس نشہ کا استعمال ہونے کے انکشاف نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

Read Comments