اپنی گلابی انگریزی اور انوکھی حرکتوں کی وجہ اکثر خبروں میں رہنے والی میرا جی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا۔ اطلاعات ہیں کہ متعدد فلم سازوں نے ان سے رابطوں کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق میرا جی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا ہے اور متعدد فلم سازوں نے ان سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔ گلابی انگریزی اور مزاحیہ بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہمیشہ اِن رہنے والی میرا جی ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں، جہاں کراچی سے تعلق رکھنے والے کئی فلم پروڈیوسرز نے اپنی فلم کے لئے ان سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
یہ توقع بھی ظاہر کی جارہی ہے کہ فلم اسٹار میرا جی کا کراچی کے فلم سازوں سے بہت جلد معاہدہ طے پا جائے گا جس کے بعد وہ آئندہ آنے والی فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔