وزیرداخلہ چوہدری نثارسے جاپانی سفیرکی ملاقات

اپ ڈیٹ 12 فروری 2016 10:35am

اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثارسے جاپانی سفیرہیروشی انوماتا کی ملاقات۔ وزیرداخلہ نے پاک جاپان تعلقات کومستحکم بنانے اوردو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے جاپانی سفیر کی خدمات کوسراہا۔

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے جاپانی سفیرہیروشی انوماتا نے اسلام ایباد میں الوداعی ملاقات کی۔۔ جس میں پاک جاپان تعلقات اور دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال ہوا۔ وزیرِداخلہ نے پاک جاپان تعلقات کو مستحکم بنانے اوردو طرفہ تعاون کو فروغ کیلئے جاپانی سفیرکی خدما ت کوسراہا اورانکے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

انہوں کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اورباہمی تعاون کوبہت اہمیت دیتا ہے۔ جاپان کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی اورفروغ کے خواہاں ہیں۔ جاپانی سفیر نے اپنی مدتِ تعیناتی کے دوران مکمل تعاون فراہم کرنے پرحکومت پاکستان اوروزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

Read Comments