وزیراعظم کی جاپان کے سبکدوش سفیر سے ملاقات

اپ ڈیٹ 12 فروری 2016 10:42am

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیرنے ملاقات کی،وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم بنانے میں ہیروشی انوماتا کے کردارکوسراہا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیرہیروشی انوماتا نے الوداعی ملاقات کی،وزیراعظم نوازشریف نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

اس موقع پرہیروشی انوماتا کا کہنا تھا کہ اقتصادی اصلاحات کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کارپاکستان آ رہے ہیں،پاکستان نے خارجہ پالیسی اوراقتصادی شعبہ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Read Comments