شویتا تیواری کی بیٹی نے'کسوٹی زندگی کی'پیشکش ٹھکرادی
بھارتی ٹیلی ویژن کی دیوقامت ڈرامہ ساز ایکتا کپور ایک بار پھر مشہور سوپ 'کسوٹی زندگی کی' کے ساتھ واپس آرہی ہیں۔ کسوٹی زندگی کی ری بوٹ میں ایریکا فرنینڈس اور پارٹھا سمتھان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ لیکن ہم میں سے بہت سوں کو اس بات کا علم ہی نہیں کہ اس ری بوٹ ڈرامے میں پریرنا کامرکزی کردار اداکرنے والی شویتا تیواری کی بیٹی کو اس کرداد کی پیشکش ہوئی تھی۔ ایک انٹرویو میں شویتا کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو پریرنا کے مرکزی کردار کیلئے پیشکش کی گئی تھی۔ لیکن ان کی بیٹی نے پیشکش یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دی کہ وہ نہیں سمجھتی کہ وہ ڈیلی سوپ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے صرف کسوٹی زندگی کی نہیں بلکہ متعدد دیگر ٹی وی شوز کو ٹھکرایا ہے۔ اپنی بیٹی کے متعلق بات کرتے ہوئے شویتا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی پر کبھی کوئی چیز لادی نہیں ہے۔ وہ عقلمند ہے۔ وہ اداکارہ بننا چاہتی ہے، اس نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اس نے اگر زندگی میں کچھ کرنا تو اس ہی انڈسٹری سے متعلق کرے گی۔ ڈرامہ رواں برس 25ستمبر سے آن ایئر ہوگا۔ Zee News بشکریہ