شائع 06 ستمبر 2018 04:29am

پریانکا چوپڑا سے ناراض نہیں ہوں: سلمان خان

گزشتہ ایام پریانکا چوپڑا علی عباس ظفر کی فلم بھارت چھوڑ کر سلمان خان کو ناراض کرنے کے متعلق خبروں کی زینت بری رہیں۔

لیکن سلمان خان نے ان تمام خبروں کا دم توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پریانکا سے کوئی شکایت نہیں۔

سلمان گوا میں بگ باس 12 کے لانچ کیلئے موجود تھے جہاں ان سے پریانکا کے متعلق سوال ہوا۔

انہوں نے جواب دیا کہ وہ پریانکا سے بالکل بھی ناراض نہیں۔ یہ ان کی زندگی کا زبردست قدم ہے اور وہ ان کے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ارپیتا(سلمان خان کی بہن) نے تو تقریبات میں بھی شرکت بھی کی ہے۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ فلم ان کے ساتھ نہیں ہوسکی۔

انہوں نے مزید کہا کردار کیلئے حقیقی انتخاب کترینہ کا تھا لیکن پریانکا اَتُل اگنیہوتری کو کہا کہ وہ بھارت کرنا چاہتی ہیں، ہم نے انہیں موقع دےدیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پریانکا کی اچھائی تھی کہ اس نے پانچ دن پہلے فلم نہ کرنے کے متعلق بتادیا۔ مجھے خوشی ہے کہ کترینہ فلم کا حصہ ہیں، وہ اَتُل کی پہلا انتخاب تھیں۔

Zee News بشکریہ

Read Comments