شائع 06 ستمبر 2018 01:03pm

شاہد کپور کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد

بالی وڈ کے نامور اداکار شاہد کپور دوسرے بچے کے باپ بن گئے، ان کی اہلیہ میرا راجپوت نے گزشتہ روز بیٹے کو جنم دیا۔

تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کے چاکلیٹی بوائے شاہد کپور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، یہ ان کی میرا راجپوت سے دوسری اولاد ہے جبکہ اس سے قبل ان کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے۔

شاہد کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم 'بتی گُل میٹر چالو' کی اشتہاری مہم میں بے حد مصروف ہیں، تاہم انہوں نے اپنے اس مصروف شیڈول میں سے وقت نکالا اور بیٹے کو دیکھنے کے لئے فوراً ہسپتال پہنچ گئے۔

انہوں نے بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدرت کا تحفہ ہے۔

یاد رہے شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت جولائی 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Read Comments