Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :کراچی میں دستی بم حملوں کے بعد تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔کراچی میں دو گھنٹے کے دوران تین دستی بم حملوں کے بعد جامعہ کراچی اوراین ای ڈی یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق جامعات کے داخلی اورخارجی راستوں پرمزید سیکیورٹی گارڈ تعینات کردیئے گئے ہیں۔ طلبا وطالبات سمیت دیگرافراد کو چیکنگ کے بعد اندرجانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے پولیس اوررینجرزکو تعلیمی اداروں کے گرد گشت بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔
کراچی :کراچی میں دستی بم حملوں کے بعد تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
کراچی میں دو گھنٹے کے دوران تین دستی بم حملوں کے بعد جامعہ کراچی اوراین ای ڈی یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق جامعات کے داخلی اورخارجی راستوں پرمزید سیکیورٹی گارڈ تعینات کردیئے گئے ہیں۔ طلبا وطالبات سمیت دیگرافراد کو چیکنگ کے بعد اندرجانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے پولیس اوررینجرزکو تعلیمی اداروں کے گرد گشت بڑھانے کی بھی درخواست کی ہے۔