اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2018 10:40am

کراچی میں گلوکار فخرعالم کی گاڑی کو پولیس موبائل نے ٹکر مار دی

کراچی:کراچی کے علاقے کلفٹن میں گلوکار فخر عالم کی گاڑی کو پولیس موبائل نے ٹکر مار دی، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بغیر شناختی کارڈ اور لائسنس گاڑی چلارہے تھے۔

کراچی میں افسر کے پروٹوکول پر مامور پولیس اہلکاروں کی غلطی اور دیدہ دلیری کی وجہ سے گلوکار فخر عالم کی گاڑی کو ٹکر مار دی، ہراساں بھی کرتے رہے۔

گلوکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ ویڈیو سے معاملہ سامنے آگیا۔

فخر عالم کے مطابق گزشتہ روز کلفٹن کے علاقے میں پولیس موبائل نے اُن کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری۔
سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار کلاشنکوف پکڑےبغیر شناختی کارڈ اور لائسنس گاڑی چلارہے تھے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا عام شہری کی کوئی عزت نہیں کہ سڑک پر اُس کی تذلیل کی جائے۔

آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Read Comments