اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2018 01:57pm

دیپیکا پاڈوکون کا میگزین میں پُرکشش سرورق

بولی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کسی بھی میگزین کے سرِورق کو پُرکشش بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بھارتی میگزین ایلے نے اداکارہ پر ایک کوور اسٹوری کی جس میں ان کی زندگی، ان کے پس منظر اور ان کے کامیاب اداکارہ بننے کےسفر کی بات کی گئی ہے۔

ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میگزین نے انسٹاگرام پر لِکھا کہ قومی سطح کی بیڈمنٹن پلیئر، ایوارڈ وننگ پرفارمر، مینٹل ہیلتھ کمپینر آج وہاں ہیں جہاں وہ ہونا چاہتی ہیں۔

دیپیکا پاڈوکون بھارت کے لیجنڈری بیڈمنٹن کھلاڑی پراکاش پڈوکون کی بڑی بیٹی ہیں۔ وہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلیں اور نیشنل گیمز میں کرناٹک کی نمائندگی بھی کی۔

تاہم، قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اور وہ کورٹ چھوڑ کر ریمپ کی زینت بن گئیں۔

انہوں نے بولی وڈ کیریئر کا آغاز اوم شانتی اوم سے کیاجس کے بعد انہوں نے کامیابی کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھیں اور پیچھے مر کر نہیں دیکھا۔

میگزین کی جانب سے شائع کی جانے والی تصاویر ملاحظہ ہوں


View this post on Instagram

From an ingenuous debutante to an industry leader, @deepikapadukone has come a long way. In conversation with her mentor, renowned film-maker and choreographer @farahkhankunder, the actor reflects on her journey. Get your copy now! Read more via link in bio. . 📷: #TarunVishwa 👗: @malini_banerji 🙋🏻‍♀️: @mrudul.pathak 💇🏻‍♀️: @georgiougabriel / @animacreatives 👨🏼‍🎨: @anilc68 Assisted By: @divyagursahani, @pujarinighosh and #IshaniDesai (Styling), @roshgullaa (Art) . #DeepikaPadukone #TheSeptemberIssue #CoverStar #Bollywood

A post shared by ELLE India (@elleindia) on


Hindustan Time بشکریہ

Read Comments