ٹھگز آف ہندوستان کیلئے بہت نروس ہوں: عامر خان
بولی وڈ سپر اسٹار عامر خان اپنے آئندہ آنے والی فلم کے متعلق کہتے ہیں کہ ٹھگز آف ہندوستان آنے میں صرف دو ماہ رہ گئے ہیں اور اس کیلئے وہ پہلے ہی بہت نروس ہیں۔
ایک تقریب میں عامر کاکہنا تھا کہ وہ اس فلم سے نروس ہیں لیکن 3ایڈیٹس کرتے وقت انہوں نے اس صورتحال سے نکلنے کا ایک طریقہ سیکھا تھا جو آج تک کارگر ہے۔
عامر خان نے کہا مجھے ایک ایسا حل ملا ہے جو آپ کی تھوڑی مدد کرتا ہے۔ اپنا دائیاں ہاتھ دل پر رکھیں اور کہیں آل اِز ویل۔
فلم ٹھگز آف ہندوستان 1839میں لکھے جانے والے فلپ میڈوز کے ایک ناول پر مبنی ہے جس میں عامر خان کے ہمراہ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی کام کررہے ہیں۔
فلم میں عامر خان کوامیتابھ بچن کے ساتھ بڑے پردے پر پہلی بار دیکھا جائے گا۔
سیٹ پر اپنےفین مومنٹ کے متعلق بتاتےہوئے انہوں نے کہا میں امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح ہوں۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ میں ان کے ساتھ کام کررہا ہوں، تو بہت خوشی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بالآخر امیتابھ بچن ان کے سامنےتھے اور ان(عامر) سے صحیح سے بولا نہیں جارہا تھا اور لائنز یاد نہیں رکھی جارہی تھیں۔
عامرخان نے امیتابھ بچن کے ساتھ شوٹ کرنے کو پُرلطف موقع قراردیا۔
عامر خان کو بولی وڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ بھی کہا جاتا ہے لیکن وہ اس سے اختلاف رکھتےہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ابھی سیکھنے کے عمل سے گزررہے ہیں۔
فلم ٹھگز آف ہندوستان ایک ایکشن-ایڈونچر فلم ہے جسے وجے کرشنا اچاریا نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
Zee News بشکریہ