شائع 10 ستمبر 2018 08:51am

ایشوریا کاشوہر ہونے پر فخر ہے: ابھیشک بچن

ایشوریا رائے بچن کو ویمن اِن فلم اینڈ ٹیلی ویژن انڈیا  کے پہلے ایڈیشن میں میرل اسٹریپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایشوریا رائے بچن نے یہ ایوارڈ اتوار کو اپنی بیٹی کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی میں موصول کیا۔

اداکار ابھیشک بچن نے اہلیہ کو ایوارڈ ملنے پر جذبات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔

انہوں نے لکھا کہ اہلیہ کو میرل اسٹریپ ایوارڈ سےنوازا گیا ہے جس پرانہیں ایشوریاکاشوہر ہونے پر فخر ہے۔

ایشوریا  نے ایوارڈ تقریب کی مزید تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ جس میں ایوارڈ لیتے ہوئے، بیٹی آردھیا سے گلے ملتے ہوئے اور دیگر ایوارڈحاصل کرنےوالوں کے ساتھ تصویریں شامل ہیں۔

ایشوریا نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ بھارت اور دنیا بھر میں موجود خیرخواہوں کو میری ہمت اور مضبوطی بننے کا دِل کی گہرائیوں سے شکریہ۔

ایشوریا کے علاوہ فلم ساز زویا اختر کو وائلر ایوارڈ فار ایکسیلنس اِن ڈائریکشن جبکہ اداکارہ جھانوی کپور کو ایمرلڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Hindustan Times بشکریہ

Read Comments